alf-bay-jeem-web-new-1500x500
alf-bay-jeem-mobile

پاکستان کا تیز ترین سیکھنے کا پروگرام

خوشخبری !
ایک غیرتعلیم یافتہ شخص صرف چار سال میں ہفتے میں 6 دن روزانہ 2 گھنٹے پڑھ کر میٹرک پاس کرسکتا ہے. بلاشبہ یہ پاکستان کا سب سے پہلا سائنسی طور پر بنایا گیا اور وسیع پیمانے پر تجربہ کیا گیا پروگرام ہے۔

یہ پروگرام تحقیقی نصاب اور پیشہ ورانہ طور پر بنائی گئی اسباق کی ویڈیوزپر مشتمل ہے. اسباق کی یہ ویڈیوزطلباء کوواٹس ایپ پر مفت فراہم کی جاتی ہیں. یہ ویڈیوز لٹریٹ پاکستان فاونڈیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

تحقیق پر مبنی ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام کا نصاب

 تیز رفتار سیکھنے کے پروگرام کا نصاب ملک کے سرکردہ ماہرین تعلیم کی سالوں کی تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ یہاں اس میں استعمال ہونے والے کچھ جدید طریقے ہیں جو تیز اور موثر بناتے ہیں۔

۔۱ – پہلی بار اس مقصد کے لیے اردو زبان کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ جمع کیے گۓ۔ یہ الفاظ اس نصاب میں آسان سے مشکل ترتیب میں ہیں۔

۔۲ – اردو اور انگریزی دونوں زبانیں سکھانے کے لیے صوتی طریقہ۔

۔۳ – تمام تصورات کے مؤثر طریقے سے سیکھنے کے لیے آئی پی آر (تعارف مشق اور جائزہ) کی ترتیب۔

۔۴- ٹیکسٹ کو جملوں اور پیراگراف کی آسان سے مشکل ترتیب میں ترتیب دیا گیا ہے۔ جس سے سیکھنے والوں کے لیے کم وقت میں مزید معلومات حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔

پروگرام کو کیسے نافذ کیا جائے؟

 روزانہ دو گھنٹے کا وقت چار سالوں میں میٹرک کرنے کے لیے کافی ہے۔ طلباء اِس پروگرام پراپنے فارغ اوقات کے مطابق روزانہ چندمنٹوں سے لیکر پانچ گھنٹوں تک مختص کر سکتے ہیں. دوسرے الفاظ میں پروگرام کا دورانیہ روزانہ پڑھنے کے لیے مقرر کردہ وقت کی بنیاد پرکم یا زیادہ ہو سکتا ہے.ہ

اِس کے علاوہ اِس پروگرام کے لیے جگہ کی بھی کوئی قید نہیں۔ ایک طالبِ علم کسی بھی جگہ سے اِس تیز ترین پروگرام سے پڑھ سکتا ہے. دوسرے الفاظ میں کسی رسمی کلاس روم یا کسی معمول پرعمل کرنا ضروری نہیں. بلکہ صرف ورک بُک اور واٹس ایپ کا ہونا ضروری ہے.۔

یہ پروگرام پاکستان کی آبادی کے بڑے حصّے کے لیے فائدہ مندہے. یہ پروگرام اُن تمام خواتین اور حضرات کے لیے بہترین ہے. ہ

کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

پروگرام کی ترتیب۔

Accelerated Learning Program

۔  ۲. انگلش خواندگی

۔  3 ماہ میں انگلش خواندگی (2 ورک بُک)
Accelerated Learning Program

۔۱. اردو خواندگی

۔ 3 ماہ میں اُردو خواندگی (3 ورک بُک، ریاضی شامل نہیں ہے)
Accelerated Learning Program

۔  ۴. مڈل ایجوکیشن

۔ 1 سال میں مڈل (5 کتابیں اور کاپیاں)
Accelerated Learning Program

۔  ۳. پرائمری تعلیم

۔ 6 ماہ میں پرائمری (5 کتابیں اور کاپیاں)

میٹرک کیسے مکمل کریں؟

ہر کتاب کے اختتام پرایک امتحان لیا جاتا ہے. یہ امتحان کسی اسکول یا دوست یا خاندان کے کسی فرد کے ذریع لیا جاسکتا ہے. نویں اور دسویں جماعت کے پری بورڈ امتحان اِس پروگرام سے منسلک اسکولوں کے ذریعے لیے جائیں گے.اس پروگرام کے آغاز سے پہلے ایک بنیادی ٹیسٹ لیا جاتا ہے. تاکہ کسی بھی شخص کی تعلیمی قابلیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

طالبعلم درج ذیل میٹرک پروگرام میں سے انتخاب کر سکتا ہے۔

۔ ہیومینٹیز(آرٹس)

۔ سائنس

۔ ٹیکنیکل

ہیومینٹیز (آرٹس) میں میٹرک پرائیویٹ بھی کیا جاسکتا ہے. لیکن سائنس اور ٹیکنیکل کے طلباء کو پریکٹیکل کے لیے کسی اسکول میں داخلہ لینا ہوگا. کچھ بورڈز میں میٹرک میں داخلہ لینے کے لیے عمر کی پابندیاں ہیں. نویں اور دسویں کے امتحانات میں داخلہ لینے کے لیے ایک مخصوص عمر تک ہونا لازمی ہے. اِس مقصد کے لیے دلچسپی رکھنے والے طلباء کو ہر بورڈ کی عمر کی حد کی فہرست فراہم کی جائے گی۔

مقررہ حد سےعمر زیادہ ہونے کی صورت میں طلباء آٹھویں جماعت تک اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں. اوراُس کے بعد ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر سکتے ہیں. اب پورے پاکستان میں کئی تنظیمیں ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کر رہی ہیں۔

آپ کس طرح اِس پروگرام کا حصّہ بن سکتے ہیں۔

اگر آپ اس تحریر کو پڑھ سکتے ہیں توآپ کو اس پروگرام کی ضرورت نہیں. لیکن آپ پھر بھی اس پروگرام میں کچھ اس طرح شامل ہوسکتے ہیں.۔

۔۱ – اِس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کرنے کے لیے ہماری مدد کریں۔

۔۲ – آپ رضا کار کے طور پر بھی اِس پروگرام میں کام کر سکتے ہیں۔ مثلاََ آپ طلباء کو سیکھنے اور پڑھنے میں مدد کر سکتے ہیں اور اُن کے امتحانات کے پیپرز بھی چیک کر سکتے ہیں۔

۔۳ – ہمارے بُک بینک کو عطیہ دیں۔ یہ بُک بینک اُن لوگوں کو کتابیں فراہم کرے گا جو کتابیں خرید نہیں سکتے۔

۔۴- آپ اس پروگرام کواپنےمراکزمیں چلا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام موجودہ اسکولوں، مدارس اورسی بی اوز کے لیے بہترین آئیڈیا ہے۔

تو آئیں آگے بڑھیں اور اب تک کی سب سے بہترین تعلیمی تحریک کا حصّہ بنیں۔

تمام پروگرام کی کتابوں کی قیمت کی فہرست۔

اردو خواندگی پروگرام

Rs. 300

Rs. 300

Rs. 300

Rs. 900

جگنو سبق اول

جگنو سبق دوم

جگنو سبق صوم

ٹوٹل

انگلش خواندگی پروگرام

Rs. 300

Rs. 300

Rs. 600

انگلش لیول-1

انگلش لیول-2

ٹوٹل

پرائمری تعلیم

Rs. 390

Rs. 330

Rs. 490

Rs. 360

Rs. 480

Rs. 2,050

پرائمری انگلش

پرائمری سوشل اسٹڈیز

پرائمری سائنس

پرائمری اردو

پرائمری ریاضی

ٹوٹل

مڈل ایجوکیشن

Rs. 410

Rs. 490

Rs. 550

Rs. 330

Rs. 570

Rs. 2,350

ابتدائی انگلش

ابتدائی سوشل اسٹڈیز

ابتدائی سائنس

ابتدائی اردو

ابتدائی ریاضی

ٹوٹل

0
0

Start typing and press Enter to search

Open chat
1
Welcome to Literate Pakistan Foundation!
Welcome to Literate Pakistan Foundation!